بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک مقبول ریستوراں میں حملہ کرنے والے ساتوں دہشت گرد مقامی شہری تھے اور ان میں سے پانچ کو پہلے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
قومی پولیس کے
سربراہ شاهد الحق نے کل رات نامہ نگاروں سے کہا، ’’تمام بندوق بردار بنگلہ دیشی تھے۔
ان میں سے پانچ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے اور قانونی ایجنسیوں نے انہیں گرفتار کرنے کے لئے کئی بار مہم چلائی تھی